Wed. May 18th, 2022

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک خاتون نے اپنے زیورات کو گروی رکھ کر شوہر کے قتل کے لیے پیسے جمع کیے،  پیسے لے کر قتل کرنے والے بدمعاشوں سے دو لاکھ روپے میں قتل کا معاہدہ ہوا۔

خاتون نے اپنے عاشق ذیشان سے مل کر شوہر طیب علی کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی، ضلع گیا میں تقریبا دو ماہ قبل20 اکتوبر کو روبی شنگار شاپ کے اسٹاف طیب علی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی بیوی نے ہی قتل کرایا تھا۔

قاتلوں کو پیسے دینے کے لیے مقتول کی بیوی افشاں پروین نے اپنے زیورات گروی رکھے تھے اور اپنے عاشق کو پیسے دے کر قاتلوں تک بھجوایا تھا تاکہ وہ ان کا قتل کرسکیں۔

قتل کا سودا تین لاکھ روپے میں طے پایا تھا، سُپاری کلر کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس میں دیے گئے تھے، باقی روپے دینے کی بات قتل کے بعد طے پائی تھی۔

پولیس نے اس معاملے میں تین ملزموں اور مقتول کی بیوی افشاں پروین کو گرفتار کرلیا ہے، ان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *