Wed. May 18th, 2022

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج آبائی شہر میانوالی کا دورہ کرینگے، جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران آج مختصر دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچیں گے، وزیراعظم نمل کالج ڈونر سے ملاقات اور جلسےسےخطاب کرینگے، جلسہ میانوالی بس اسٹینڈکےسامنے گراؤنڈ میں کیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ضلع میانوالی کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ساتھ ہی وزیراعظم ایم ایم روڈ اور میانوالی بلکسرروڈ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور شہر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، مختلف سماجی شخصیات کی جانب سے وزیراعظم کی آمد کے موقع پر خیر مقدمی کلمات سے مزید بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے اوربسوں کےحوالےسے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرجانی تانمائش22کلومیٹرٹریک پر80 بسیں چلیں گی، بس سروس کا 25 دسمبر سے باقاعدہ آغاز ہوگا ، جس سے روزانہ 3 لاکھ مسافر سفرکرسکیں گے۔

گرین لائن کا کم سے کم کرایہ15روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پورےدن کیلئے100روپےکاکارڈخریدنےکی سہولت ہوگی ، گرین لائن میں خواتین اور معذور افراد کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستیں رکھی گئیں ہیں۔

گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *