Wed. May 18th, 2022

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سردرہے گا، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرار ت منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9 جبکہ ژوب میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تربت میں کم سے کم درجہ حرارت11، سبی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10، جیونی میں 7 جبکہ پسنی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ خضدار میں کم سےکم درجہ حرارت ایک جبکہ لسبیلہ میں 3ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، مستقبل میں مزید سردی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *