Wed. May 18th, 2022

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کے تین ڈیلروں کو  گرفتار کرکے ان سے برآمد تین ہزار  لیٹر شراب نہر میں بہادی

افغانستان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کی جانب سے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کا عملہ چھاپے کے دوران ڈرموں میں ذخیرہ شدہ شراب کو ضبط کرنے کے بعد نہر میں انڈیل رہا ہے

جی ڈی آئی کے ٹویٹر اکاوٗنٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق سی آئی اے کے انٹیلی جنس کے ایک خصوصی آپریشنل یونٹ نے معتبر خفیہ معلومات پر کابل کے کارت چار علاقے میں شراب کے تین ڈیلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین ہزار لیٹر شراب برآمد کی۔

عملے نے  شراب کو نہر میں تلف کرنے کے بعد شراب فروشوں کو عدلیہ کے حوالے کردیا

جاری کردہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں ہے کہ چھاپہ کب مارا گیا یا شراب کو کب تلف کیا گیا

واضح رہے کہ مغرب کی حمایت یافتہ سابقہ حکومت میں بھی افغانستان میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی تھی

ایجنسی کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ایک اہکار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو شراب بنانے اور اس کی فراہمی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *