Fri. Jan 21st, 2022

گجرات پولیس نے سال 2021میں 982منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 450کلو گرام چرس،8کلو گرام ہیروئن،7کلو گرام افیون،151گرام آئس،5470بوتل شراب،450لیٹر لاہن برآمد کی۔113شرابی بھی گرفتار کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر قیادت گجرات پولیس نے گزشتہ سال منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھا۔ جس میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے تمام تھانوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئی، جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر 982منشیات فروش گرفتار کرکے 450کلو گرام چرس،8کلو گرام ہیروئن،7کلو گرام افیون،151گرام آئس،5470بوتل شراب،450لیٹر لاہن برآمد کرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے۔ علاوہ ازیں 113افراد کو شراب نوشی کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں،ان کے خلاف سال رواں میں بھی آپریشن جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *