چین میں چھوٹے کاروباری افراد کیلیے بڑی خوشخبری ہے کہ چینی حکومت نے مائیکرو کاروبار کے لیے چھ مقامی ٹیکسوں اور دو فیسوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔
چین کی وزارت خزانہ اور ریاستی ٹیکسیشن انتظامیہ کی جانب سے جمعے کے روز مشترکہ طور پر جاری سرکلر کے مطابق چھوٹے کاروبار کے لیے چھ مقامی ٹیکسوں اور دو فیسوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق ٹیکس اور فیس میں یہ کمی یکم جنوری 2022 سے قابل عمل تصور کی جائیگی اور 31 دسمبر 2024تک موثر رہے گی۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن میں ریسورس ٹیکس، اربن مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ٹیکس، ریئل اسٹیٹ ٹیکس، اربن لینڈ یوز ٹیکس، اسٹیمپ ٹیکس اور غیر زرعی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی فارم لینڈ کے ٹیکس کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن سرچارج اور لوکل ایجوکیشن سرچارج کو تمام چھوٹے پیمانے کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس دہندگان، کم منافع بخش چھوٹے کاروبار اور خود روزگار گھریلو دستکاریوں کیلیے کم کردیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق ٹیکس اور فیس میں کمی ان لوگوں کیلیے بھی ہوگی جو پہلے ہی دیگر متعلقہ ترجیحی پالیسیوں سے مستفید ہوچکے ہیں۔