Fri. May 13th, 2022

اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور نمائش کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر مجاہدعباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد علی ساکن شہانہ لوک ضلع منڈی بہاؤالدین۔2۔ عثمان علی ساکن ضلع منڈی بہاؤالدین شامل ہیں جن سے ناجائز اسلحہ رائفل کلاشنکوف، رائفل 223بور معہ 14میگزین اور 210روند برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *