Sun. May 15th, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی، کامیاب ہوگی، عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ رواں سال الیکشن کاہےاورتمام پارٹیوں سےہمارا الحاق ہوگا، اسلام آبادمیں جگہ جگہ پرکنٹینررکھ کرلانگ مارچ کاراستہ بند کیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ منظوروسان نے پیش گوئی کی تھی کہ 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے، ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اگلے 3مہینےاہم ہیں، آئندہ 3ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے، اسی جماعت سے کوئی نیا وزیر اعظم ہوسکتا ہے ، ماضی میں ایساہواہےایک ہی مدت میں 2،2 وزیراعظم رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *