Sat. May 14th, 2022

کراچی: میٹ مرچنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمجید قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت کے غیر منطقی اقدامات سے شہر میں گوشت کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

حاجی عبدالمجید قریشی نے سندھ میں دودھ دینے والے جانوروں میں گانٹھ اور پھوڑے والی جلدی بیماری پھیلنے کے بعد سندھ حکومت کے اٹھائے گئے ہنگامی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے شہر میں گوشت کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *