Tue. May 17th, 2022

ٹوئٹر پر ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماہ رمضان میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں صارفین کی قوت خرید بڑھ جاتی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق اسلامی سال کے باقی مہینوں کے مقابلے میں رمضان میں سعودی عرب میں صارفین 50 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 52 فیصد، مصر میں 31 فیصد اور کویٹ میں 49 فیصد زائد رقم خرچ کرتے ہیں، صارفین کے خرید و فروخت کے ارادے اور برانڈ کے کلچر سے مماثلت کا آپس میں تعلق 73 فیصد ہے۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے کسمٹر سکسیس اسپیشلسٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے عام ہونے کے بعد کاروباری برانڈز کے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ وہ اپنی کاروباری حکمت عملی بہت سوچ بچار کے بعد بنائیں، ٹوئٹر اب کلچر کا حصہ بن چکا ہے اور کاروباری برانڈز خود کو کلچر سے جوڑنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ برانڈز کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

ان کے مطابق کاروباری برانڈز کے لیے یہ بڑا موقع ہے کہ رمضان کے مہینے میں ٹوئٹر پر صارفین کے ساتھ کلچر پر مبنی تعلق استوار کریں کیوں کہ یہ سال کا اہم موقع ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق رمضان میں سعودی عرب، مصر اور کویت میں تقریباً 40 فیصد صارفین نئے برانڈز کو آزمانا چاہتے ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات میں 53 فیصد صارفین نئے برانڈز کو موقع دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *