قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے ٹویٹ پر اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دلچسپ جواب دے دیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بوتل دھو رہے تھے۔
شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ اپنی زندگی میں خواتین سے محبت، احترام اور ہر طرح سے تعاون کریں، چاہے وہ آپ کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی ہو۔‘
ویڈیو پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’اوور کرنے کی عادت کب جائے گی۔‘
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میں صرف مذاق کررہی تھیں، بوتل کو صاف کرنے پر تمہیں مبارک باد پیش کرتی ہوں، کیا مجھے اب میری ٹی شرٹ واپس مل سکتی ہے۔‘