پاکسان کی معروف ماڈل اور اداکارہ رابعہ بٹ کا حالیہ میں کی گیا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے برائیڈل شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں جنہیں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ساتھ میں روایتی جیولری بھی پہنی ہے۔ رابعہ بٹ نے یہ تصاویر انسٹا گرام پر اب سے 11 گھنٹے پہلے اپ لوڈ کی ہیں جنہیں ہزاروں لوگ پسند کر چکے ہیں اور برائیڈل شوٹ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔