Sat. May 14th, 2022

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں جب کہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میں ہاری پیا“ میں ”فروہ“ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سنبل اقبال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں

سنبل اقبال کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پیلے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جب کہ ہاتھ میں چائے کا کپ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ تصویر اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دی ہے تاہم انسٹا گرام اسٹوری پر اسی طرح کی دوسری تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹے قبل تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *