Fri. Jan 21st, 2022
 ڈرامہ سیریل ’’صنف آہن ‘‘میں اداکاری کرنے والی کبری خان اور سجل علی کے کرداروں کی جھلک سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر سجل علی اور کبری خان کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں دونوں اداکارائیں آرمی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی تحریر کرنے والی لکھاری عمیرہ احمد نے بھی مذکورہ تصاویر شیئر کیںجن میں دیکھا جاسکتا کہ کبری خان اور سجل علی نے آرمی یونیفارم پہنا ہوا ہے اور وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے اور اسے نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی معاونت کی ہے۔مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبری خان، یمنی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعدازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *