Fri. Jan 21st, 2022

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کے لیے تمام آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی حکومت سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ کو 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے رضامند کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کو بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ ہونے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔ ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہماری سکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *