Wed. May 18th, 2022

: وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کر دیا اور ہدایات جاری کیں کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر اظہار تشویش کے بعد وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

 

اس مراسلے میں کہا گیا کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیدا کرتی ہے۔

 

حکومتی وزرا اور نمائندے بغیر پروٹوکول کے کہیں جانے کو اپنی توہین کے مترادف سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی نمائندوں کے قریبی لوگ بھی اس بات کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے پروٹوکول سے ہر دفتر میں جاتے اور کام نکلواتے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے دعووں کی نفی ہے۔ سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی حکومت میں آج وہی سب ہو رہا ہے جس کے پی ٹی آئی مخالف تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *