Fri. Jan 21st, 2022

محروم ہوگئی ۔۔۔۔ ‘موت العالم موت العالم “
مرکزی جماعت اہلسنت یوکے کی جانب سے عالم اسلام کی عظیم دینی علمی تحقیقی روحانی شخصیت مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر پیرطریقت حضرت
علامہ پیرمفتی محمداشرف القادری رحمتہ اللہ تعالی علیہ
* سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف *
* کے وصال پرملال پر اظہار تعزیت *
………………………………………..
‏‎({مرکزی جماعت اہلسنت یوکے} کےچیئرمین محقق اسلام علامہ پیرسید زاہدحسین شاہ رضوی ، مرکزی ترجمان مفتی برطانیہ علامہ مفتی فضل احمد قادری ، سابق صدر مفسرقرآن علامہ قاضی محمدعبداللطیف قادری ،سابق صدرنقیب فکردیوان حضوری صاحبزادہ پیر دلدارعلی شاہ قادری ، مرکزی صدرعلامہ پیرمفتی محمداخترعلی قادری ،سئنیر نائب صدر مولانا صاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمدنقشبندی سیکرٹری جنرل مولانامحمدبشیرخان نقشبندی سیکرٹری نشرواشاعت مولاناحافظ نثاراحمد رضا مرکزی خازن جانشین مفکرملت مولاناصاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری مولانا قاری محمدزمان قادری نائب سیکرٹری خطیب سادات علامہ پیرسیداشتیاق حسین شاہ گیلانی نائب صدرساؤتھ علامہ حافظ عبدالغفور چشتی نائب صدرسکاٹ لینڈ مولانا پیرمحمد احمد نقشبندی مولانا حافظ عبدالعزیزنقشبندی مولانا قاری اعجاز احمد چشتی مولانا قاری محمدعلی شرقپوری نائب صدر یارکشائرصاحبزادہ حماد رضا قادری نائب صدر ویسٹ مڈلینڈ علامہ صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری علامہ ڈاکٹر مفتی مصطفی رضا بیگ قادری صاحبزادہ شفقات احمد شاہ ایڈوکیٹ صاحبزادہ حسیب حسین شاہ نائب صدر ایسٹ مڈ لینڈمولانا قاضی نویدالرحمن قادری نائب صدر لنکا شائرمولانا صاحبزادہ حافظ فوزالمحبوب مجددی مولانا صاحبزادہ حسان رضا اخترالقادری قصوری مولانا حافظ غلام مسعود نقشبندی مولانا قاضی نعمان طاہر قادری مولانا حافظ محمد عارف صدیقی مولانا حافظ جہانگیر قادری مولانا خورشید القادری حافظ ظفر اقبال قادری وجملہ اراکین نے مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر پیرطریقت حضرت علامہ پیر مفتی محمد اشرف القادری علیہ الرحمۃ جو دار فنا سے دار بقا کی طرف رختِ سفر باندھ گئے۔۔۔۔۔ آپ اپنی ذاتی عظیم قابلیت کے ساتھ ساتھ ‘ ننھیالی ددھیالی  عالی نسبتوں سے مشرف تھے۔ آپ عظیم عا لم دین ‘ مدرس و مبلغ حضرت علامہ فیض احمد چشتی مہلویؒ کے نواسے’ عظیم ولی کامل ‘ عالم و مدرس حضرت علامہ نیک عالمؒ کے پوتے ‘ فنا فی اللہ ‘ عظیم عالم دین حضرت خواجہ محمد اسلم قادریؒ کے صاحبزادے اور عالمی مبلغ اسلام پیشوائےاہلسنت حضرت علامہ پیر محمد افضل قادری کے برادر اکبر تھے اور آپ  ہی کے ماموں جان حضرت علامہ محمد یوسف سلطانیؒ کو “شہیدِ ناموسِ رسالتؒ” ہونے کا اعزاز حاصل ھے۔اسی طرح برصغیر کے عظیم آستانہ عالیہ قادریہ اعوان شریف کے روشن چراغ صاحبزادہ والاشان حضرت علامہ صاحبزادہ قاضی سلطان محمود قادری اعوانی کے ماموں جان تھے۔۔۔ آپ کا علمی تبحر خاص و عام پہ عیاں ھے۔ علوم و فنون اسلامیہ میں آپ کی دسترس مسلمہ تھی مناظرہ کے میدان کے بے تاج بادشاہ تھے اور تقویٰ و ورع کے آسمان کے روشن چاند۔۔۔۔ آپ کے وصال سے عالم اسلام ایک عظیم مدرس و محقق اور مناظر سے محروم ہوگیا۔۔۔ رب ذوالجلال آپ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔۔۔۔ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں مرکزی جماعت اہلسنت یوکے کی جانب سے پیشوائے اہلسنت حضرت علامہ پیر مفتی محمد افضل قادری صاحبزادہ پیرمحمد معروف سبحانی صاحبزادہ پیرمحمدمسعود قادری صاحبزادہ مفتی عبداللہ جیلانی صاحبزادہ عبدالرحمن قادری صاحبزادہ عثمان افضل قادری سمیت آستانہ عالیہ نیک آباد شریف کے تمام صاحبزادگان صاحبان اور جانشین شہید ناموس رسالت علامہ صاحبزادہ محمد سجاد رضوی اورآستانہ عالیہ مہلوشریف کے تمام صاحبزادگان صاحبان اورقائد تحریک ختم نبوت پیرطریقت حضرت قبلہ پیر قاضی محمدمحمود قادری اعوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ اعوان شریف مجاہداہلسنت حضرت صاحبزادہ قاضی سلطان محمود قادری اعوانی سمیت تمام خلفاء عظام تلامذہ کرام مریدین متوسلین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندئ درجات کےلیے دعا کی ہے کہ اللہ کریم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وبارک وسلم کےصدقے حضرت محدث نیک آبادی رحمتہ اللہ علیہ کی تمام دینی روحانی علمی فکری تحقیقی تدریسی تحریکی خدمات کو اپنی بارگاہ اقدس میں شرف قبولیت عطافرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطافرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
*آمِّيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ *
*جاری کردہ شعبہ نشرواشاعت *
*مرکزی جماعت اہلسنت یوکے *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *