Wed. May 18th, 2022

بالی وڈ کے کنگ خان اِن دنوں اپنے ملک میں انتہا پسندوں کی جانب سے شروع کی گئی نفرت انگیز مہم کی زد میں ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ رواں برس اکتوبر میں ریلیز ہونی ہے لیکن اس سے قبل اداکار کے خلاف ٹوئٹر پر مہم چلا کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مہم کا آغاز بھارت کی ریاست ہریانہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیٹ انچارج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ ‘ارون یادوو’ کی جانب سے کیا گیا۔

انہوں نے اداکار کے خلاف ٹوئٹ کرنا شروع کیے اور ‘بائیکاٹ شاہ رخ خان’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جس کے بعد وہ ٹوئٹر انڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس مہم نے اس وقت شدت اختیار کی جب شاہ رخ خان کا پرانا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہوا جس میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑی کہہ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *