Sun. May 15th, 2022

ایک انٹرویو میں کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کین ولیمسن نے کہا کہ انہیں پاکستان میں نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کیے جانے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن یہ سب کچھ بالکل اچانک ہوا، دبئی میں کرکٹ لیگ کے لیے موجود ہوں صورت حال کے بارے میں جلد جاننے کی

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور جب حکومت کی طرف سے پیغامات ملیں تو صورت حال کھلاڑیوں سے اوپر چلی جاتی ہے۔

کیوی قائد نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت سپورٹ کیا جاتا ہے اور وہاں بہت جذبہ پایا جاتا ہے، دوسرے ممالک کی طرح یہاں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا اچھا لگا تھا کہ پاکستان میں سیریز کھیلی جا رہی ہے لیکن اس طرح دورہ ختم ہونا بہت ہی افسوسناک اور شرم کی بات ہے، ہماری ٹیم گراونڈ جانے کے لیے تیار تھی اور کھلاڑی شدت سے سیریز کے منتظر تھے۔

کین ولیمسن نے کہا وہ امید کرتے ہیں کہ اس واقعے کے اثرات دیرپا نہیں ہوں گے اور پاکستان میں جلد کرکٹ ہو گی۔

کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *