Fri. Jan 21st, 2022

ویرات کوہلی نے اتوار کے روز  اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ   آئی پی ایل  کے جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل انہوں نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گاجبکہ میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2013 سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کررہے ہیں مگر وہ اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیت نہیں سکے۔

یاد رہےکہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔چیلنجرز بنگلور  میرا آخری سیزن  ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *