Thu. Jan 20th, 2022

دوسری جانب کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ‏شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ائیر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو ائیر ایمبولنس کیلئے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہےعمر شریف کےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ائیر ایمبولینس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں وفاقی وزارت خزانہ سے اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے اہلخانہ کے کہنے پر متعلقہ ائیر ایمبولینس کیلئے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ متعلقہ ائیر ایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے۔

 

سندھ حکومت کے مطابق آن کال انٹرنیشنل ائیر ایمبولینس کے ذریعے عمر شریف کو امریکا بھجوایا جائے گا، متعلقہ فارن ایکسچینج بجٹ کی رقم محکمہ صحت کو وفاقی وزارت خزانہ کو فراہم کرےگا، فضائی حدود اور ایوی ایشن کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے، ائیرایمبولنس کیلئے معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

 

خیال رہے کہ 2 روز قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے، امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ائیر ایمبولینس پہنچ جائے گی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *