Fri. Jan 21st, 2022

اسلام آباد: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آج سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل ہوں گے جو نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد بورڈ سربراہان سے بات چیت اس کے علاوہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا جائے گا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو نئے ڈومیسٹک کلینڈر سے متعلق بھی بتایا جائے گا، چیئرمین پی سی بی وزیراعظم کو بورڈ میں تبدیلیوں سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم قومی کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات میں ورلڈ کپ سے قبل ان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *