Wed. May 18th, 2022

معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مبینہ طور پر نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر جلد شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔

 

 یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہیدوسری جانب کچھ ماہ قبل شہباز کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہین غنی نے نیہا راجپوت پر تنقید کی تھی۔

 

 انہوں نے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی، میری خوش قسمتی سے اب طلاق ہوگئی ہے اور خواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی کے ساتھ رہیبعد ازاں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کی گئی تنقید پر ماڈل نیہا راجپوت کا رد عمل بھی سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے جو خاموش رہتے ہیں ، ہمیشہ کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔ں۔ ہماڈل نیہا نے اپنے جواب میں مزید کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ جب بھی کوئی چیز سامنے آتی ہے تو لوگوں کے لیے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قرار دینا بے حد آسان ہوتا ہے۔ ایسے لوگ گھریلو خواتین کو مکمل طور پر نظر انداز کردیتے ہیں کہ جو اپنے شوہر کے طویل عرصے تک دور رہنے کے دوران انھیں ہر طرح سے دھوکہ دیتی ہیں اور پھر مرد پر آگے بڑھنے کا الزام لگادیتی ہیں۔

 

مزید برآں نیہا راجپوت نے اپنے جواب میں ماہین غنی کی سلامتی اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔

 

خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔یں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *