Fri. Jan 21st, 2022

سنگاپور: سائنسدانوں نے ہماری جلد میں ایک بالکل نئی قسم کا خلیہ(سیل) دریافت کیا ہے جسے جان کر ہم جلد کے کئی امراض کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔

خبر یہ ہے کہ نیا خلیہ جلن پیدا کرنے والے کئی اہم امراض مثلاً ایٹوپک ڈرما ٹائٹس (اے ڈی) اور سوریسِس(پی ایس او) کی وجہ بن رہا ہے ۔ اس خلیے کو سمجھ کر ہم ان امراض کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔ واضح رہے کہ اے ڈی اور پی ایس او جیسے جلدی امراض مریضوں کو بہت تنگ کرتے ہیں۔

ان دونوں بیماریوں کی صورت میں ٹی سیل کی ذیلی قسم جلن بڑھانے والے سائٹوکنز خارج کرتی ہے۔ اس طرح پورے عمل کو سمجھ کر ہم جلد کی کئی بیماریوں کا علاج کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اسی لیے سنگاپور کے ماہرین نے بین الاقوامی اشتراک کے ساتھ انسانی جلد میں امنیاتی خلیات کی آراین اے سیکوئنسنگ کی ہے جن میں میکروفیج اور ڈینڈرائٹِک سیل (ڈی سی) بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *