Fri. Jan 21st, 2022

پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر نے کاؤنٹی کرکٹ میں غیر معمولی بولنگ سے سب کو حیران کر دیا۔

ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 101 رنز دے کر 11 وکٹیں لیں۔ اسپنر نے پہلی اننگز میں 5 او ر دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔

گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت میچ میں سات وکٹوں سے جیت لیا۔

اس سے ظفر گوہر نے بیٹنگ میں بھی 29 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کےبہترین کھلاڑی قرارپاکستان کے معروف موسیقار روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روحیل حیات پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کے نئے ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روحیل حیات میوزک انڈسٹری کا بڑا نام

روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے جو پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے میوزک لورز کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، اس سے قبل روحیل حیات پاکستان کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

پشاور زلمی کا حصہ بننے پر روحیل حیات کی رائے

اپنے ایک بیان میں روحیل حیات کا کہنا تھا کہ وہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ جیسے ایونٹ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور زلمی پلیٹ فارم سے سپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اپنے اینتھمز کے حوالے سے خصوصی انفرادیت کی حامل رہی ہانھوں نے کہاکہ روحیل حیات جیسے میوزک پروڈیوسر کی زلمی فیملی میں شمولیت انتہائی پرجوش ہے اور پوری امید ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لیے روحیل حیات کی سربراہی میں بننے والا اینتھم نہ صرف زلمی اور کرکٹ فینز بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے میوزک لوورز کو محظوظ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *