Fri. Jan 21st, 2022

ٹوکیو: ہم جانتے ہیں کہ موٹاپا ازخود کئی بیماریوں کا مجموعہ ہے جن میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور ذیابیطس سرِ فہرست ہیں۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مرغن غذائیں کھانے کی عادت نہ صرف آپ کو موٹا کرتی ہے بلکہ وہ بالوں کے لیے بھی نقصاندہ ہوسکتی ہے۔

حال ہی میں ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچرے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس میں ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی (ٹی ایم ڈی یو) نے چوہوں پر کچھ تجربات کئے ہیں۔ ان کی تحقیق سے ثابت ہے کہ چکنائیوں سے بھرپور غذائیں یا پھر جینیاتی طور پر لایا گیا موٹاپا بالوں کو دھیرے دھیرے باریک کرتا ہے۔ لمحیات بھری غذاؤں سے بالوں اگانے والے انتہائی بنیادی خلیات (اسٹیم سیل) کم ہونے شروع ہوجاتے ہیں جنہیں ایچ ایف ایس سی کہا جاتا ہے۔ اس طرح سوزش پیدا ہوتی ہے، جڑوں سے بالوں کی افزائش ماند پڑتی ہے اور بالوں کی افزائش رک جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *