Fri. Jan 21st, 2022

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب نے بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بلوچستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں جمعے کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائےبلوچستان کی جانب سے عمید آصف 32 اور کاشف بھٹی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

143 رنز کا ہدف سینٹرل پنجاب نے بابر اعظم اور وہاب ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں با آسانی مکمل کرتے ہوئے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار 65 رنز بنائے جبکہ وہاب ریاض نے 8 گیندوں پر جارہانہ 20 رنز اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے 3 ،کاشف بھٹی اور عاقف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *