Thu. Jan 20th, 2022

تاہم سلمان خان کو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الٹا ماسک پہننے کے باعث ٹرول کیا جانے لگا۔

بالی وڈ اسٹار پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’پہلے ماسک تو سیدھا پہن لو۔‘

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان کو یاد دلایا کہ بھائی ماسک الٹا ہے ، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی ماسک نہ پہننے والا انسان جب ماسک پہنے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔‘معروف بھارتی اداکار سلمان خان کورونا ایس او پیز کے تحت لازمی ماسک ’الٹا‘ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی آسٹریا میں ہونے والی شوٹنگ کے بعد ممبئی پہنچے، بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کے پریمیئر کیلئے ممبئی پہنچے ہیں، شو کا آغاز اگلے ماہ اکتوبر کے میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *