Fri. Jan 21st, 2022

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو امریکا سفر کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، عمر شریف کی علاج کی غرض سے آج دوپہر امریکا روانگی کا امکان ہے جس کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے عمر شریف کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرشریف کو پرائیویٹ وارڈ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ بذریعہ ایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں ائیر ایمبولینس انہیں امریکا لے جانے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر بھی ائیرایمبولینس میں ساتھ سفر کریں گی۔

خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل دوپہر فلپائن سے کراچی پہنچی تھی۔

عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا

واضح رہےکہ اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بُک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔

شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس نے اتوار کی رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا مگر اتوار کو عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *