Sat. Dec 4th, 2021

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں جس وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

تینوں ایپلیکیشنز کی سروسز میں تعطل کو تقریباً 3 گھنٹے سے زائد ہوچکا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ’بعض‘ صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

اس پر پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’اور میں ایک گھنٹے میں 25 وائی فائی تبدیل کرچکا ہوں‘۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز میں متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمت 5.5 فیصد گرگئی۔

سروسز کی بندش کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *