Thu. Jan 20th, 2022

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سلمان خان، شاہ رخ کے گھرپہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اتوار کے روز ممبئی میں واقع شاہ رخ کے گھرمنت پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کی جانب سے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان کی جانب سے اچانک شاہ رخ کے گھر آمد ان کا ساتھ دینے کے لیے تھرپورٹ کے مطابق سلمان خان حال ہی میں آسٹریا سے اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے بعد بھارت واپس پہنچے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا مقصد شاہ رخ خان کا احوال پوچھنا اور انہیں تسلی دینا تھا، یہ مختصر مدت کا نجی دورہ تھا جس میں پروفیشنل حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا تھبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نےممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

آج عدالت نے آریان خان کو 7 اکتوبر تک ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

 این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔ا۔ی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *