Fri. Jan 21st, 2022

سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرکوکمنٹری پینل سےنکال دیاگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل نے سابق کرکٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ ٹی وی کے کمنٹری پینل سے باہر ہوگئے ہیں

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مائیکل سلیٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر تنقید کی تھی جس کے باعث انہیں پینل سے باہر کیا گیا ہے۔

مائیکل سلیٹر نے مئی میں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی اور اس وقت بھارت میں پھنسے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کھل کر حمایت کی تھی۔

بھارت میں ڈیلٹا ویرینٹ کے بدترین پھیلاؤ کے دوران مائیکل سیلٹر خود دیگر کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل کے سلسلے میں بھارت میں ہی موجود تھے۔

نجی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے سلیٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کی وجہ ادارے کا بجٹ اور بزنس کے معاملات بتائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *