Wed. May 18th, 2022

بھوبنشیور: جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھوبنشیور میں جاری جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، افتتاحی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے آج مصر کو 1-3 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول محمد رضوان نے پینلٹی کارنر پر اسکور کئے، مصر کی جانب سے واحد گول الغیدی نے کیا۔

گرین شرٹس کل اپنا تیسرا میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، میچ میں کامیابی ٹیم کو کوارٹر فائنل کے قریب کردے گی جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان

ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، اسپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

سپر ایٹ راونڈ سے باہر ہوسکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *