Sat. May 14th, 2022

نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔

ملالہ یوسف زئی کی گریجویشن ڈگری کے حوالے سے تصاویر اُن کے والد ضیاء الدین یوسفرئی، شوہر عصر ملک نے تصاویر شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

عصر ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ مقام ہے جہاں ہماری پہلی بار ملاقات ہوئی، آج یہ جگہ پہلے سے زیادہ خاص محسوس ہورہی ہے‘۔

ضیاء الدین یوسفزئی نے تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج ملالہ کا گریجویشن ڈے (ڈگری ملنے) کا دن تھا،  وہ آکسفور یونیورسٹی سے باضابطہ طور پر گریجویشن کی ڈگری حاصل کرچکی‘۔انہوں نے اس کامیابی کو اپنی زندگی کا سب سے قیمتی اور خوشی کا لمحہ قرار دیتے ہوئے شکر بھی ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *