Wed. May 18th, 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں مافیا ز کا راج ہے ، بیس سالہ جدوجہد میں بہت سےدھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، طاقت ور لوگ میری کردارکشی کیلئے اسکینڈلز اور جعلی خبریں سامنے لائے۔

وزیراعظم نے امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو کے دوران کہا کہ جب سیاست میں آیا تو ملک مشکل صورتحال سے دوچار تھا، لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے کہ مافیاز کے ہاتھوں مار کھائیں گے۔ طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی لیکن انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے۔ عزت اور کامیابی صرف اللہ تعالی کی ذات دیتی ہے، مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ہونی ضروری ہے۔ با ضمیر شخص کسی کے سامنے نہیں جھکتا، نہ ہی اپنی غیرت کا سودا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کا عزم لے کر سیاست میں آیا، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔ مذہب کے نام پر کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی،اللہ تعالی نے مجھے سب سے بڑی دولت ایمان سے نوازا ، سچا ایمان انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے۔  دوسرے انسانوں کا سوچنے والا اللہ تعالی کا ولی بنتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *