Wed. May 18th, 2022

کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مسمار کی جانے والی بلند و بالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت احتجاج کرنے پر پابندی لگا دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٖٹفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔

نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *