Wed. May 18th, 2022

رواں سال ننھی پری کے والدین بننے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی کو ساتھ لے کر ترکی پہنچ گئے۔

گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اداکارہ اور اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی کے ہمراہ پہلے ایئرپورٹ اور پھر جہاز میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سارہ خان اور فلک شبیر ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *