Sat. May 14th, 2022

ریاض: سعودی عرب میں خصوصی اور نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی ابشر کے ذریعے کی جائے گی۔

عرب یڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کا محکمہ ٹریفک گاڑیوں کی نمایاں اور خصوصی نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی کرے گا، متعلقہ انتظامیہ یہ عمل ابشر ایپ کے ذریعے انجام دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج سے ابشر پورٹل کے ذریعے خواہشمند افراد نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ نجی گاڑیوں کے علاوہ بائیک اور نقل خاص یعنی سامان لوڈ کرنے کی نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ دستیاب ہیں۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ خصوصی اور نمایاں نمبر پلیٹ میں ایک جیسے حروف اور نمبر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مملکت کے محکمہ ٹریفک نے یہ بھی بتایا کہ نیلامی بھی ابشر افراد کے ذریعہ ہوگی جبکہ بولی لگانے والوں کو ان کی پسند کی نمبر پلیٹ ان کے نیشنل ایڈریس پر سعودی ڈاک کے ذریعہ بھیجی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *