Mon. May 16th, 2022

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی والدہ ادکارہ صبا حمید کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔

 لاہور کی مقامی عدالت میں دائر علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کیس کی ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے سماعت کی۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید کو آج جرح کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکیں جس پر اُن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ بھی کیا۔

عدالت نے سماعت  کل تک ملتوی کرتے ہوئے صبا حمید کو دوبارہ جرح کے لیے طلب کر لیا۔

 علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر  ہوئی لہذا میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

 میشا شفیع کی جانب سے بھی عدالت کو یقین دہانی کروئی گئی ہے کہ وہ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آ کر  عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *