Thu. Jan 20th, 2022

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں دل خراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں ذاتی رنجش کا بدلہ لینے کے لئے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے راوی روڈ پر پیش آیا، جہاں رضوان نامی ملزم نے تین سال بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، سفاک شخص بچے کو دودھ لینے کے بہانے گھر سے ساتھ لیکر گیا اور باہر اس پر بدترین تشدد کیا۔

بچے پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے راستے میں بچے پر تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیتا رہا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد راوی روڈ پولیس نے فوری کارروائی کی اور ویڈیو کی مدد سے ملزم رضوان کو گرفتار کرتے ہوئے لاک اپ کردیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مزید حقائق جانچنے کے لئے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *